13/Dec/2018
News Viewed 2255 times
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل کسی اہم شخصیت کے ساتھ تعلقات استوار ہوں گے اس سے آپ کو ذاتی فائدہ بھی حاصل ہو سکے گا کسی بھی معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں ورنہ حالات الجھ سکتے ہیں۔
ثور: 22اپریل تا20 مئ گھریلو معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی ہرگز نہ کرنے دیں گرم مزاجی کو کنٹرول میں رکھیں آج کا دن سکیموں کو عملی شکل دینے کے لیے کافی اہم ہے رہائش کی تبدیلی ممکن ہے۔
جوزا: 21مئی تا 21 جون آج کا دن فضول کاموں کی نذر ہو جائے گا اور اخراجات میں بھی باوجود کوشش کمی نہ آ سکے گی اپنے آپ کو لڑائی جھگڑوں سے دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔
سرطان: 22جون تا23جولائی کسی سے الجھنے کی غلطی ہرگز نہ کریں بسلسلہ عشق و محبت زیادہ گہرائیوں میں ہرگز نہ جایئے اگر آپ کا کوئی معاملہ عدالت میں چل رہا ہے تو فی الحال اس کو مل بیٹھ کر حل کر لیں تو بہتر ہے۔
اسد: 24جولائی تا23اگست۔ کاروباری امور کافی حد تک بہتر ہوتے جائیں گے مگر بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا، رہائش میں تبدیلی کا منصوبہ اگر آپ بنا چکے ہیں تو عمل درآمد کرنے کے لیے آج کا دن موافق ثابت ہو گا۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر عزیزوں سے بگڑے تعلقات راستی تو اختیار کریں گے مگر ان کو اپنا ہمدرد اور رازدان سمجھ لینا عقلمندی ہرگز نہ ہے البتہ محبت کے معاملات حسب توقع حل ہو سکتے ہیں۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر محبوب سے تعلقات کشیدہ رہیں گے بہتر ہے آج آپ ایک دوسرے سے ہرگز بحث نہ کریں ، مفت کی رقم ہاتھ تو آئے گی مگر آپ انھیں فضول کامو ںکی نذر کر دیں گے۔
عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر آپ کے ذاتی معاملات میں دوسروں کی دخل اندازی کچھ زیادہ ہی رہے گی آپ کے وہ دوست جن پر آپ ضرورت سے زیادہ بھروسا کرتے ہیں آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر دفتری ملازمت کرنے والے حضرات اپنے افسران کو راضی کرنے میں کامیاب رہیں گے مذہبی امور کی جانب رجحان ضرورت سے زیادہ رہے گا سفر کا ارادہ بن سکتا ہے۔
جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری اگر آپ کی کسی پارٹی سے باہر جانے کے سلسلہ میں بات چیت چل رہی ہے تو بفضل خدا جو اب آپ کی توقع کے مطابق حاصل ہو سکے گا اور جواب حتمی ہی ہو گا۔
دلو: 21جنوری تا19فروری بلاشبہ آپ بے شمار صلاحیتوں کے مالک ہیں اور بفضل خدا آج بھی اپنی اسی خوبی کی بدولت اہم مقاصد پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ میزبانی کے مواقع میسر آ سکتے ہیں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ تعلقات استوار ہو سکتے ہیں ، عشق و محبت کے معاملات سے اپنے آپ کو آزاد ہی رکھیں تو بہتر ہے۔