22/Apr/2019
News Viewed 3407 times
مہوش حیات رواں دور کی سب سے مشہور ترین اداکار ہیں انہوں نے اپنی نئی فلم ’’چھلاوا‘‘کا ذکر تو پہلے بھی کیا تھا مگر اب اس فلم کا ٹریلر سامنے آچکا ہے۔
مہوش حیات نے پاکستان کی سینما سکرین پر اپنا نام بنا لیا ہے انہوں نے مختلف ڈرامہ سیریلز اور فلموں8 میں کام کرتے ہوئے اچھی اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں یوم پاکستان پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا ۔انہوں نے اپنی فلم چھلاوا کا ذکر توپہلے بھی کیا تھا اور اس فلم کے بارے میں خبریں بھی بہت عام تھی کہ مہوش حیات نے اس فلم میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کی شادی اس کی مرضی کے خلاف ہو رہی ہے۔
مزید جانیں:مہوش حیات نے اپنی محبت کا اظہار کر دیا
اس فلم میں مہوش حیات کے ساتھ اظفر رحمن اہم کردار ادا کریں گے ۔اس فلم میں اظفر رحمن کراچی سے پنجاب مہوش حیات کے والد مہمود اسلم کو منانے کے لیے آتے ہیں اوران کے ساتھ ان کا دوست بھی ہوتا جس کا کرداراسد صدیقی ادا کر رہے ہیں اور ان کو پنجاب آکر مہوش حیات کی بہن سے محبت ہو جاتی ہے جس کا کردارزارانور عباس ادا کر رہی ہیں ۔
پہلے اس فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں اس فلم کے متعلق خاص سمجھ نہیں آتی مگر اب اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں فلم کی مکمل کہانی سمجھ آنے لائق ہے۔ فلم اس سال عید الفطر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔