10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

باراتیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، 14افراد ہلاک، متعدد زخمی


انٹر نیشنل

30/Jul/2021

News Viewed 1211 times

باراتیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، 14افراد ہلاک، متعدد زخمی

صنعاء( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن میں شادی پر جانے والی ایک بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے بعد زور دار دھماکے میں 14افرا د ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

العربیہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ واقعہ الدریھمی گورنری کے نواح زیریں الججہ کے گاؤں الشجیرہ میں پیش آیا ، باراتیوں سے بھری بس شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرائی ۔ یمن آبزرویٹری نے جاں بحق ہونے والے افراد میں سے تین کی شناخت بتا دی ہے جن میں ربیع عبدالہ سھل ، یوسف عبداللہ حسن او سعید مبروک ناجی شامل ہیں ۔

آگے بھی پڑھیں: امریکہ میں 8.2 شدت کے زلزلے نے زمین لرزا کر رکھ دی ، سونامی کی وارننگ بھی جاری 

حادثے میں 11افراد زخمی بھی ہوئے جن میں احمد عیسیٰ جابر، عایش عبداللہ عمر ، بہلول عبداللہ محلوی ، عبدالسلام راجح جبران ، عبداللہ صالح، محمد عیسی، حام عبداللہ ، مثنی علی ، سامر محمد شریف ، فواد یحییٰ عصام کداف شامل ہیں ۔

العربیہ کے مطابق زخمی افراد میں سے بعض کے جسمانی اعضاءالگ ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں