10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جنگ کی دھمکیاں مسائل کا حل نہیں


انٹر نیشنل

03/Jan/2019

News Viewed 2407 times

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دشمن کا ایک ڈرون تک ہماری حدود میں نہیں آ سکتا، پاکستان کو دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، بھارت سن لے ایسا وقت آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے, ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے لوگوں نے دہشت گردی کا سامنا کیا اور بہت مشکلات دیکھیں۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا کی عوام کو بہادری پر سلیوٹ پیش کرتا ہوں، آئی ڈی پیز تکلیف میں رہے، اب ان کی بحالی کا وقت ہے, انہوں نے کہا کہ جو کام کسی قوم نے نہیں کیا وہ پاکستانی قوم نے کیا، جو کام کسی افواج نے نہیں کیا وہ کام پاکستانی افواج نے کیا، یہ پاکستان کا پوزیٹو امیج ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ ریاست، افواجِ پاکستان اور عوام نے مل کر لڑی ہے, انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ ستر سال کی ہسٹری ہے، اس نے ہمیشہ ڈائیلاگ سے انکار کیا اور جنگیں بھی کر کے دیکھ لیں، جنگوں کی بات ہمیشہ بھارت نے اور پاکستان نے امن کی بات کی ہے,بھارت کی گیڈر بھبکیوں کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں سے نہیں ہوتی، جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے، سرجیکل سٹرائیک کو تو بھارت کے اپنے لوگ بھی نہیں مانتے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج تک اپنے لوگوں کو سرجیکل سٹرائیک کا ثبوت نہیں دیا۔

اب یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارت کا جاسوس ڈرون پکڑا گیا


پاکستان فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

متعلقہ خبریں