10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بر طا نیہ پولیس پر چا قو سے حملہ


انٹر نیشنل

01/Jan/2019

News Viewed 1867 times

 

برطانیہ میں چاقو حملے سے پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، حکام کے مطابق ایک خاتون اور مرد کے علاوہ نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کو چاقو کی ضربوں سے شدید زخم آئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا مانچسٹر کے وکٹوریہ سٹیشن پر چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے ایک خاتون اور مرد کے علاوہ پولیس افسر کو بھی زخمی کر دیا۔ پولیس نے تینوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:دوست شمسی جزیرے کا افتتاح


پولیس نے سٹیشن بند کر کے بھاری نفری تعینات کر دی ہے، مانچسٹر میں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ ذرائع نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاقو زنی کی واردات رات 8 سے 9 کے درمیان ہوئی۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد شدید زخمی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں