10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کا نشانہ بن گئے


انٹر نیشنل

22/Apr/2019

News Viewed 1670 times

صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کا نشانہ بن گئے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود ہی اپنی غلطی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئے سری لنکا کے اظہار افسوس ان کو مہنگا پڑ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کو مد نظر رکھتے ہوئے افسوس اظہاری کا فیصلہ کیا اور انہوں ٹوئٹر پر اپنا پیغام شائع کیا مگر ان کے اس پیغام نے انہیں لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے مگر صدر ٹرمپ نے انتہا کردی انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 138ملین لکھ دی ۔
مزید جانیں:جرمنی میں جیل بھی فروخت ہو گئی
کچھ لوگو ں نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ان اموات کو بھی مزاق سمجھ رہا ہے یا پھر انہوں نے نشے کی حالت میں ٹویٹ کی ہے جس میں ہلاکت کی تعداد کو بھی پیسوں کی تعداد میں لکھا ہے۔
جب صدر ٹرمپ کو اپنی اس غلطی کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے فور ی ٹویٹ حذف کردی۔ 

متعلقہ خبریں