10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قبل 2روز اغوا کم سن بچوں کا قتل


پاکستان

19/Dec/2018

News Viewed 1696 times

قبل 2روز اغوا کم سن بچوں کا قتل کر دیا گیا، شیخوپورہ

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں سے 2 روز قبل کم سن بہن بھائی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں نالے میں پھینکنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: بچی سے زیادتی کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار


پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں دو روز قبل جڑانوالہ سے اپنے ننھیال آنے والے 2 سالہ خدیجہ اور 3 سالہ توحید کو ملزمان نے اغوا کرلیا تھا اور انھیں بےدردی سےقتل کرنے کے بعد لاشیں نالے میں پھینک دی تھیں, پولیس نے بچوں کے والد شکیل کی مدعیت میں تھانا بھکی میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا, پولیس کے مطابق ملزمہ نبیلہ نے اپنے بھائی محبوب شاہد اور کزن حفیظ کے ساتھ مل کر سابق منگیتر شاہد اسماعیل کے کم سن بھانجے اور بھانجی کو محض اس لیے قتل کر دیا کہ بچوں کے ماموں نے اُس سے منگنی توڑ دی تھی۔

متعلقہ خبریں