04/Aug/2021
News Viewed 1330 times
مشہد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفدکے ہمراہ ایران کے نومنتخب صدرابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مشہد پہنچ گئے۔ڈپٹی گورنراور دیگرنے ایئرپورٹ پروفدکااستقبال کیا ۔
آگے بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن ، نتائج آنے کے بعد بلاول بھی میدان می...
چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کے لیےصادق سنجرانی کو نامزد کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔