10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

چکی کی نئی فلم ’’چائلڈ ز پلے ‘‘کا ٹریلر جاری


شوبز

20/Apr/2019

News Viewed 2861 times

چکی کی نئی فلم ’’چائلڈ ز پلے ‘‘کا ٹریلر جاری

چائلڈز پلے فلم ہالی ووڈ کی ڈراونی فلموں میں شمار ہوتی ہے اب تک چائلڈ ز پلے سیریز کی سات فلمیں رلیز ہو چکی ہیں۔


چائلڈ پلے فلم کا آغاذ 1988میں کیا گیا یہ فلم ایک گڑھے پر بنائی گئی ہے جسے ’’چکی ‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔ اور اس سیریز کی پہلی فلم کے آغاز میں ایک سلسلہ وار قاتل کو مار دیا جاتا جس کی روح ’’چکی ‘‘کے جسم میں پناہ لیتی ہے اور اب تک وہی گڑھا اس فلم کی سیریز کو آگے لے کر چل رہا ہے ۔2019میں چائلڈ پلے سیریز کی آٹھویں فلم جون میں رلیز لکی جائے گی اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید جانیں:مشہور ریسلر رومن رینز کی نئی فلم جلد رلیز

فلم کی کہانی ایک بچے پر مبنی ہے جسے ’’چکی‘‘ تحفے کے طور پر دیا جاتا مگر اس کے بعد یہ بے رحمی کے ساتھ انسانوں کے قتل کرنا شروع کر دیتا جب بچہ کسی کو اس بارے میں بتاتا ہے تو اس کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا اور اپنی موت کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔
چائلڈ پلے سیریز کی سب سے پہلی فلم’’ چائلڈ پلے‘‘ 9نومبر 1988کو رلیز ہوئی تھی اس کے بعد اس سیریز کی دوسری فلم’’چائلڈ پلے 2‘‘ 9نومبر1990کو سینما گھروں کی زینت بنی اس کے بعد 30اگست 1991اس سیریز کی تیسری فلم ’’چائلڈ پلے 3‘‘ رلیز کی گئی ۔اس کے بعد اس سیریز کی چوتھی فلم ’’برائڈ آف چکی‘‘16اکتوبر1998کو رلیز کی گئی تھی اس کے بعداس سیریز کی پانچویں فلم ’’سیڈ آف چکی‘‘12نومبر 2004کو رلیز ہوئی ۔چائلڈ پلے سیریز کی چھٹی فلم’’کرس آف چکی‘‘ 24ستمبر2013 کو رلیز کی گئی۔اس سیریز کی ساتویں فلم ’’کلٹ آف چکی‘‘ 3 اکتوبر2017کو دکھائی گئی ۔2019میں اس سیریز کی آٹھویں فلم ’’چائلڈ زپلے‘‘21جون کو رلیز ہوگی اور اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں