20/Dec/2018
News Viewed 1955 times
مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے گدھوں کی تعداد میں اضافے پر حکومت کو مبارکباد دینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔
اب یہ بھی پڑھیں: 8 سرکاری اسکولوں میں سولر انرجی سسٹم
میاں نصیر احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئی اور شعبہ ترقی کرے یا نہ کرے لیکن ملک میں گدھے ضرور وافر مقدار میں موجود ہوں گے, تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور ملک میں اس وقت 53 لاکھ گدھے پائے جاتے ہیں، صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے, قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد حکومت نے گدھوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ڈونکی اسپتال بھی قائم کر دیا ہے اور 5 سال بعد 10 لاکھ گدھوں کا اضافہ متوقع ہے۔