10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کراچی میں انٹر میڈیٹ کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا


تعلیمی

23/Apr/2019

News Viewed 1575 times

کراچی میں انٹر میڈیٹ کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا

کراچی کے گورنمنٹ سائنس کالج میں ٹیچر اور پرنسپل کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کا پر چہ ملتوی کر دیا گیا۔

ایس ایم گورنمنٹ سائنس کا لج میں ہونے والا سائنس گروپ کا اردو کا پرچہ ملتوی کر دیا جس کی وجوہات سامنے آئی کہ کالج کی پرنسپل اور ٹیچھر کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے پرچہ ملتوی کیا گیا ہے اور پرچہ دینے کی نئی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان انٹر بورڈ کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔
مزید جانیں:کلاس چہارم سے ’’ختم نبوت‘‘ کا مضمون ہٹا دیا گیا
ذرائع کے مطابق ایس ایم کالج کی پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کی وجوہات سامنے آئیں ہیں کہ کالج کی پرنسپل غزالہ ارشد نے صبح سویرے کالج میں نشے کی حالت میں گاڑی چلائی جس کی وجہ سے اسمبلی میں موجود 3بچے زخمی ہو گئے ،جب غزالہ ارشد نے اپنی گاڑی پیچھے کرتے ہوئے بچوں پر چڑھانے کی کوشش کی تو کالج کی ٹیچر فرحین آفندی نے انہیں روکا جس پر کالج کی پرنسپل ٹیچر فرحین پر غصہ ہو گئی اور ان کے منہ پر تھپڑ دے مارا ۔
سندھ مدرسۃالاسلام یونیورسٹی کے ترجمان مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو مارنے کی کوشش اور ٹیچر پر تششد کرنے والی پرنسپل کو کالج سے فوراً نکالا جائے ۔

متعلقہ خبریں