10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ


پاکستان

01/Apr/2019

News Viewed 1775 times

پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

حکومت پاکستان نے پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا۔
حکومت پاکستان نے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں4روپے75پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ابھی اس بات کو ایک ماہ ہی ہوا اور حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے لیے نیا بہران کھڑا کر دیا ۔


مزید پڑھیں:پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی
پاکستان حکومت نے یکم اپریل 2019سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت نے ہائی سپیڈ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6،6روپے کا اضافہ کیا ہے اورلائٹ سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت117روپے43 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 80روپے 54پیسے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 89روپے31پیسے کردی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 6روپے کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 98روپے 89پیسے کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں