10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ملتان شہر کا کچرا بھی اب پولیس اٹھانے لگی


پاکستان

10/Apr/2019

News Viewed 1823 times

ملتان شہر کا کچرا بھی اب پولیس اٹھانے لگی

پاکستانی پولیس کا کام ہے ملزموں کوپکڑنا مگر ملتان کی پولیس اس معاملے میں کچھ خاص کردار ادا نہیں کر رہی بلکہ پولیس کی گاڑیوں میں ملتان شہر کا کچرا اٹھایا جا رہاہے۔

ملتان شہر میں پولیس کی گاڑی ایک جگہ سے کچرا اٹھاتے ہوئے نظر آئی تو لوگوں نے ویڈیوز بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہیں۔ کچرا اٹھانے والے نوجوان اہلکار نے کیمرے کے سامنے اپنا منہ چھپا لیا اور پولیس کی گاڑی جلد ہی وہا ں سے فرار ہو گئی عوام کا کہنا ہے کہ پولیس شہر کی حفاظت کے لیے اگر انہیں یہی کام کرنا ہے تو پولیس یونیفارم کیوں پہنتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:طوفانوں کا سلسلہ شروع خیبرپختونخواہ میں بھاری نقصان
ان کو چاہیے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کریں تا کہ انکو کسی سے منہ چھپانے کی ضرورت نہ پڑے اور نہ ہی کوئی شخص ان کی ویڈیو بنائے ۔اگر پولیس کا یونیفارم پہن کر پولیس کی ہی گاڑی میں کچرا اٹھائیں گے تو عوام کے لیے تو پولیس مزاک بن جائے گی اور کچھ لوگ پہلے ہی ان سے نفرت پسندی رکھتے ہیں اس کے بعد ان میں بھی پولیس کو برا بھلہ کہنے حوصلہ آجائے گا ۔حکومت کو چاہیے کہ اس بات پر نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ خبریں