04/Apr/2019
News Viewed 2179 times
پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ شوہر کہ تشدد کا شکار ہونے والی اسماء عزیز پر رحم کیا جائے۔
شوہر کے کہنے پر اسکے دوستوں سامنے رکس نہ کرنے پر شہر کی طرف سے کیے جانے والے تشدد سے تنگ آکر حکومت سے مدد مانگنے والی اسماے عزیز کے میڈیا پر آنے کہ بعد ایک اور بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے میں مل رہی ہے جس میں اسماء عزیز اپنے شوہر اور اسکے دوستوں کے سامنے ناچتی نظر آرہی ہے جس کہ بعد صرف اسماء عزیز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا جس پر معروف اداکارہ صنم سعیدکے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا۔
مزید پڑھیں:دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد
صنم سعید نے ٹوئٹ کیا کہ اگر اسماء عزیز ویڈیو میں ناچتی نظر آ رہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت وہ اپنی رضامندی سے شوہر کہ کہنے پر ناچ رہی ہے لیکن اگر وہ کبھی رضامند نہیں ہے تواس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر تشدد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے بندے کی رضا مندی ہونا بھی ضروری ہوتا ہے لہٰذہ تشدد کا نشانا نہ بنایا جائے رحم کیا جائے۔