10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا:محمد عامر ورلڈ کپ کا حصہ نہیں


اسپورٹس

19/Apr/2019

News Viewed 2076 times

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا:محمد عامر ورلڈ کپ کا حصہ نہیں

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں محمد عامر کی جگہ 
جنید خان کھیلیں گے۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا علان کر دیا ہے ۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی طرف سے کپتان سرفراز احمد،شاداب خان ،عماد وسیم ،حسن علی، فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی،جنید خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔اس کے علاوہ ورلڈ کپ سکواڈ میں فخرزمان ،امام الحق عابد علی،حارث سہیل،بابر اعظم ،شعیب ملکاور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

مزید جانیں:سری لنکا ٹیم کے کھلاڑی’’ ملینگا ‘‘ورلڈ کپ سے باہر

انضام الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر اور آصف علی کو ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے لیے رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم کے متعلق بتایا گیا کہ عماد وسیم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں مگر فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو سکے مگر ان کی صلاحیت کی بنا پر انہیں ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی محمد رضوان کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ہمارے اچھے کھلاڑی ہیں وہ بہت اچھا پرفام کر رہے ہیں مگر ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے انہیں اس بھی بہتر پر
فارم کر نا ہوگا ۔
ابھی ہمارے پاس 22مئی تک وقت ہے ہم کسی کھلاڑی کو نیراش نہیں کریں گے۔حسنین سے متعلق بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ حسنین پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ہیں اور 150کی رفتار سے گیند کرواتے ہیں ان کو ٹیم میں اسی وجہ سے لیا گیا ہے ۔اللہ کرے کہ وہ انگلینڈ کی فاسٹ وکٹوں 
پر بھی برس پڑیں۔
ورلڈ کپ کا آغاذ 30مئی 2019کو ہوگا سب سے پہلا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔
ورلڈ کپ کے لیے اب تک نیوزیلینڈ ،آسٹریلیا،بھارت،بنگلہ دیش اور انگلینڈ نے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ورلڈ کپ کے میچز انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں