10/Apr/2019
News Viewed 1782 times
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ دنوں میں عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کا نام ای سی ایل خارج کیا جائے تا کہ وہ لندن اپنے خاندان کی خیریت دریافت کرنے جا سکیں۔
شہباز شریف کی دی گئی درخواست پر غور کرتے ہوئے عدالت نے ان کے کیسز کی وجوہات کے بارے میں سوال کیا تو ان کے وکیل کا کہنا تھا شہباز شریف اپنی تمام پیشیوں میں حاضر ہیں ۔عدالت
نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا تھا اور انہیں لندن جانے کی اجازت
دے دی گئی تھی۔
مزید جانیں:الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام تجویز کر لیے گئے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں لندن اپنی پوتی اور پوتے کی خیریت دریافت کرنے جانا تھا اور ساتھ ہی اپنا علاج بھی کروائیں گے۔شہبازنے کہا کہ خدا نے میرے بڑے بیٹے کو شادی کے 20سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور پیدائش کے ایک ہفتہ بعد اس کا دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے میں لندن انکی خیریت دریافت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی اپنا علاج کروا کے جلد از جلد پاکستان واپس آجاؤں گا ۔شہباز شریف آج لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔