10/Apr/2019
News Viewed 1612 times
پاکستان کے مختلف علاقوں خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں طوفان کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنی جانیں بھی گوائی ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں بارش کا بہران بڑھ گیا ہے اور طوفان آنے کی وجہ سے مختلف گھروں کی چھتیں ٹوٹ چکی ہیں اور بارش کی وجہ سے گھر برباد ہو چکے ہیں جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت6افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور26 سے زائد بری طرح زخمی حالت میں ہیں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کروایا گیا ہے اور وہا ں ان کا علاج جاری ہے۔
مزید جانیں:کراچی میں آئل ٹینک تباہ گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں
پنجاب میں طوفان آنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے کیونکہ طوفان کی وجہ بجلی کی تاریں ٹوٹ سکتی ہیں اور جانی نقصان ہو سکتا ہے اس لیے طوفان کے رکنے تک بجلی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔طوفان کی وجہ سے آر بی ٹی اسٹیشنز کو کافی نقصان ہوا ہے ،مختلف اسٹیشنز کی چھتیں گر چکی ہیں طوفان نے سٹیشنز کے خچے اڑا دیے ہیں۔