12/Dec/2018
News Viewed 1704 times
پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلی ساؤتھ ایشین فلم بھی ہوگی جو مقامی سینماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی, دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ٹریلر آنے سے پہلے ہی دھوم مچا دی, دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم ہے، جو 2019 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
آگے بھی پڑھیں: فواد اور ماہرہ کی دی لیجنڈآف مولاجٹ کا اعلان
,دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلی ساؤتھ ایشین فلم ہوگی، جو مقامی سنیماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی واضح رہے کہ یہ اعزاز بالی وٴْڈ کے خان بھی اپنے نام نہیں کرسکے تھے۔ ہندوستان کی کامیاب ترین فلمز دنگل اور باہو بلی بھی اپنی ریلیز کے کچھ عرصے بعد چین میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔البتہ ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ لوکل سرکٹ کے ساتھ بیک وقت چین میں ریلیز ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے جارہی ہے۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ فلم کی ایڈیٹنگ کے مراحل سیگزررہی ہے، ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا۔