23/Apr/2019
News Viewed 1958 times
ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کے لیے آج قومی ٹیم انگلینڈ روانہ ہو گئی ہے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد
کر رہے ہیں ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے مگر اس سے قبل انگلینڈ کے ساتھ پانچ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان سمیت ورلڈ کپ میں کھیلنے والی ٹیموں کو ورلڈ کپ سے پہلے 9،9میچ کھیلنے ہوں گے ۔
مزید جانیں :ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا مرال بلند کرنے کے لیے تیار
ذرائع کے مطابق روانگی سے پہلے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں ۔اس سے پہلے انگلینڈ میں ہونے والے میچ کی وجہ سے ہمیں اور زیادہ تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔ان کا کہنا تھا تمام کھلاڑی میدان میدان میں اپنی پوری محنت کے ساتھ کھیلیں گے اور کوشش کریں گے کہ ملک و قوم کو نیراش نہ کریں ۔انہوں وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو پی ایم ہاؤس میں بلا کر عمران خان نے ہمیں بہت عزت دی ہے ۔میری پوری کوشش ہے کہ میں بھی ان کی طرح ورلڈ کپ ٹرافی ملک میں لاؤں اورپاکستان کا نام روشن کروں ۔
Pakistan's @cricketworldcup-bound squad off to the UK. The spirit, the unity, the desire, one for all, all for one! #WeHaveWeWill pic.twitter.com/Qb4UqF5jOB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 22, 2019