27/Dec/2018
News Viewed 1533 times
پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کے کئی سیکشنز گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیے گئے۔
آگے بھی پڑھیں: 2018پا کستا نی معیشت کے لیے کیسا رہا
زرائع کے مطابق موٹر وے ایم 1، ایم 2، ایم 3 اور ایم 4 شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ قومی شاہراہ پر ملتان، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، میاں چنوں، پھولنگر، جمبر، پتوکی اور دیگر شہروں میں شدید دھند ہے جس کے باعث حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک رہ گئی, موٹر وے ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد شدید دھند کے باعث بند ہے، اسی طرح ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ، خانیوال سے ملتان بند کردی گئی ہے, مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹر وے پر سفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن، ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130سے مدد لیں۔