30/Mar/2019
News Viewed 1667 times
پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں زمین سے محبت کے اظہار پر رات ساڑھے 8بجے سے لیکر ساڑھے 9بجے تک لائٹ بند کر کے ارتھ آور منایا جائے گا۔
تقریب میں پاکستان سمیت 180ممالک نے ارتھ آور منانے کااعلان کیا ۔ارتھ آور ہر سال منایا جاتا ہے جس کے دوران دنیا بھر میں ایک گھنٹے کے لیے لائٹ بند کردی جاتی ہے اورزمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے تما م غیر ضروری آلات بھی بند کر دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:پاک چین آمدو رفت کے راستے پیر سے بہال
ارتھ آور کو ہر سال ایک تھیم دی جاتی جس کی وجہ سے اسے دنیا بھر میں ایک ہی ٹائم میں منایا جاتا ہے۔اس سال ارتھ آور ’کنیکٹ ٹو ارتھ‘تھیم کے نام سے منایا جائے گا۔