11/Apr/2019
News Viewed 1991 times
لاہور احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم کو مزید 20دن تک عدلیہ ریمانڈ میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے عبدالعلیم کو آمدن سے زائد اثاثوں اور بیرون ملک آف شور کمپنی کے کیس میں گرفتار کرنے حکم دیا تھا ۔عبدالعلیم کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ ان کے خلاف ابھی کاروائی جاری ہے جس پر عدالت نے سوال کیا کہ ان پر کاروائی کب تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق نیب کے وکلا ء کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم نے اپنا ریکارڈ چھپا رکھا جب تک وہ اسے منظر عام پر نہیں لاتے تب تک ان پر کاروائی جاری رہے گی۔
مزید جانیں:حنیف عباسی کی عمر قید معطل:ایفی ڈرین کیس
عدالت کا کہنا ہے کہ علیم خان کو مزید 20اپریل تک ریمانڈ میں رکھا جائے اور پورے کیس کی حتمی رپورٹ عدالت کو پیش کرنا نیب کی ذمہ داری ہے ۔علیم خان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ علیم خان کے تمام موکل تو جیل میں پھر ریکارڈ کیسے چھپائے جا سکتے ہیں۔نیب کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں احتساب عدالت نے علیم خان کو 14روز کے عدلیہ ریمانڈ کے لیے جیل بھیجا تھا مگر اس میں توسیع کر دی گئی ہے اور علیم خان کو 20اپریل تک جیل میں ریمانڈ پر رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ عدالت نے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں بھی توسیع کا حکم دیا ہے۔