05/Dec/2018
News Viewed 1478 times
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل لین دین کے معاملات بخیر و خوبی انجام پذیر ہوں گے، دوستوں کی مشاورت سے کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ پائے گا، رشتوں سے پریشان والدین اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ قائم کر پائیں گے۔
ثور: 22اپریل تا20 مئینئی رشتہ داری قائم ہو سکتی ہے کسی بڑے سودے سے گریز کریں، فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا، بھائی بہنوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں، کوشش کریں ایسا نہ ہو تاکہ اچھا وقت گزر جائے۔
جوزا: 21مئی تا 21 جون چند قریبی عزیز اپنے ذاتی مقاصد کے لیے آپ کے گھر میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں اگر آپ کی شریک حیات سے کوئی نوک جھوک چل رہی ہے تو اسے آپس میں ہی ختم کر لیں۔
سرطان: 22جون تا23جولائیکاروباری سلسلے میں نت نئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر گھبرایئے مت جلد ہی اچھے حالات آنے والے ہیں اور آپ بلاشبہ کاروبار میں ترقی کر سکیں گے۔
اسد: 24جولائی تا23اگست ،سیاست سے تعلق رکھنے والے حضرات محتاط رہ کر وقت گزاریں، غیر ملکی سفر کے پروگرام کا ارادہ فی الحال ترک ہی کر دیں تو بہتر ہے، کسی دوست کی بدولت آپ کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبراپنے تعلقات محدود رکھیں، دماغ پر ایسے خیالات کا غلبہ رہے گا جن کا حاصل کچھ نہیں یہ نہ ہو کہ اس بوجھ تلے دب کر آپ غلط فیصلے کر بیٹھیں لہٰذا محتاط رہ کر وقت گزاریں۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبرافسران کے سخت رویے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ مشتعل ہو جائیں، اپنے مزاج کو قابو میں رکھیں اور کسی صورت بھی افسران سے تعلقات خراب نہ کریں ورنہ ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔
عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبراپنے اخراجات کی رفتار کو نارمل رکھیں یہ نہ ہو کہ آپ کے اخراجات آپ کی آمدنی سے تجاوز کر جائیں اور آپ کو بطور قرض رقم لینا پڑ جائے اور آپ ذہنی طور پر ڈسٹرب ہو جائیں۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر قریبی عزیزوں کے ساتھ صلح کا امکان ہے اور پہل بھی انہی کی طرف سے ہوں گی لہٰذا آپ بھی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ان سے صلح کر لیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے۔
جدی: 23 دسمبرتا20 جنوریحالات کی رفتار خاصی بے ڈھنگی اور ناقابل فہم رہے گی، اولاد کی وجہ سے بھی آپ پریشان ہو سکتے ہیں لہٰذا حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اچھا وقت آپ کا منتظر ہے۔
دلو: 21جنوری تا19فروری ۔کاروباری حضرات اگر اپنے ہوش و حواس قائم رکھتے ہوئے پوری دلچسپی کے ساتھ خرید و فروخت کرتے رہے تو آمدنی خاصی ہوں گی بلکہ آپ کی کھوئی ہوئی ساکھ بھی بحال ہو سکتی ہے۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ بظاہر جو آپ کا دوست ہے اور دوستی کا دعویدار ہے وہی آپ کو غلط راہوں پر چلنے کی ترغیب دے گا، بہتر ہے اپنے دوست نما دشمن کو پہچانیے اور اس سے محتاط رہیں۔