10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

گوبر گیس سے چلنے والی بس


پاکستان

03/Jan/2019

News Viewed 1563 times

شہرقائد اپنی بے تحاشا گنجان آبادی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے تدارک کے لیے شہرمیں بائیو گیس سے چلنے والی بسیں متعارف کرائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے, زرائع کے مطابق بائیو گیس دنیا میں توانائی کے حصول کا متبادل ایسا ذریعہ ہے جسے مویشیوں خصوصاً گائے اور بھینسوں کے گوبرسے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے گوبر گیس بھی کہا جاتا ہے, وزیراعظم کے مشیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اس منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ بائیوگیس سے چلنے والی ان بسوں کوسڑکوں پررواں دواں رکھنے کے لیے یومیہ 3 ہزار200 ٹن گوبرکی مدد سے بائیومیتھین گیس حاصل کی جائے گی،, کراچی میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (گرین لائن پراجیکٹ) میں 200 ایسی بسیں شامل ہوں گی جو بائیو گیس سے چلیں گی۔ 58 کروڑ ڈالرسے زائد کی لاگت سے بننے والے اس منصوبے میں اقوام متحدہ کا بین الاقوامی گرین کلائمیٹ فنڈ 4 کروڑ90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل اسپتال منتقل


پھینکے جانے والے ناصرف فضلے کی مقدارکم ہوگی بلکہ یومیہ 50 ہزارگیلن پانی کی بھی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ 2.6 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی کم پیدا ہوگی۔

متعلقہ خبریں