25/Mar/2019
News Viewed 2462 times
ہلال امتیاز ایوارڈ ملنے پر فلم سٹار ریما خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ایوارڈ کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
پاکستانی اداکارہ ریما خان اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص ،ماڈلنگ اور میزبانی بھی کرتی ہیں ۔ہلال امتیاز ایوارڈ ملنے پر انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے اس ایوارڈ کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا ۔
مزید پرھیئے:وینا ملک نے بڑا فیصلہ سُنا دیا
ہلال امتیاز ایوارڈ پانے کی جو خوشی محسوس کر رہی ہوں میں اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی البتہ اتنا کہوں گی یہ سب اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہے مجھ پر کہ مجھے اس قابل بنایا۔ایوارڈ ملنے کی خوشی کے ساتھ میرے کاندھوں پر ایک ذمہ داری بھی آچکی ہے جسے میں بخوبی نبھاؤں گی۔
ہلال امتیاز ایوارڈ ملنے کی صورت میں ریما خان کو فلم انڈسٹری کے دیگر اداکاروں نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جو ثابت قدمی کے ساتھ منزل مقصودپر پہنچتے ہیں۔