10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جلد ہی پاکستانیوں کو خوشخبری دوں گا،عمران خان


پاکستان

25/Mar/2019

News Viewed 1801 times

جلد ہی پاکستانیوں کو خوشخبری دوں گا،عمران خان

جب حکمران عادل و نیک دل ہو تو خدا کی نعمتیں آسمان سے برستی ہیں اور زمین سے معدینیات کی صورت میں نکلتی ہیں اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے ۔
کراچی سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کے متعلق وزیراعظم پاکستان عمران خان قوم کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں پریس سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’’کراچی سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا اشارہ ملا ہے قوم دعا کرے کہ یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے ‘‘۔
 



مزید پڑھیئے:جاپان کا اپنے لوگوں کیلئے ایک حیران کن ریلوے اسٹیشن
امریکی ڈرلنگ ایگزون کمپنی ایک ڈرلنگ رگ ،3سپلائی ویسلز اور 2ہیلی کاپٹر ایک ہفتہ کے درمیان کراچی سمندر میں ڈرلنگ کا آغاز کردے گی۔ذرائع کے مطابق ذخائر کے لیے سمندر میں 5ہزار فٹ کی گہرائی تک ڈرلنگ کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ امریکن کمپنی کراچی کے ساحل سے 280کلو میٹر کے فاصلے پر پہلے سے انڈس جی بلاک میں ’کیکرون ‘ نامی وھیل میں ڈرلنگ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں