09/Apr/2019
News Viewed 1622 times
خیبرپختونخواہ کے علاقے ٹانک میں ایک شخص نے قرض سے تنگ آکر اپنے بیوی بچوں پر فائرنگ کردی اور خود بھی جان دے دی۔
ذرائع کے مطابق علاقہ ٹانک کا رہنے والا یہ شخص جس کا نام سید رسول تھا ایک جیولر تھا مگر کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے اس نے قرض لیا اور آہستہ آہستہ قرض کے نیچے دبتا گیا ۔سید رسول قرض کی وجہ سے پریشان تھا اور اسی پریشانی کے باعث اس نے صبح سویرے اپنے گھر میں فائرنگ کردی اور سوئے ہوئے بچوں اور بیوی کو ہلاک کر دیا اور ساتھ ہی اپنی زندی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
مزید جانیں:مہنگائی آسمان کو چھونے لگی گزشتہ پانچ سالہ ریکارڈٹوٹ گئے
سید رسول نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ حلیمہ بی بی،15سالہ بیٹی کرن ،18سالہ بیٹا سلیمان اور 20سالہ ثوبیہ کو موت کی نیند سلا دیا اور اس کے بعد ملزم نے خود اپنے آپ کو بھی فائرنگ کرکے
ہلاک کر لیا۔پولیس نے اس کیس پر کاروائی شروع کردی ہے ۔