26/Dec/2018
News Viewed 1839 times
لیبیا کے وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
اب یہ بھی پڑھیں: جدید موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
زرائع کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا, 9 ملازمین زخمی ہیں جب کہ ایک حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا،عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے عمارت کو نقصان پہنچا, ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے نےعمارت کے ایک حصے میں لگی آگ کو بجھادیا تاہم اس دوران کافی ریکارڈ نذرآتش ہوگیا۔