14/Jul/2021
News Viewed 954 times
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں گھر سے ماڈل نایاب کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس اب معمہ حل کرنے میںمصروف ہے ،کڑی محنت کے بعد پولیس کے ہاتھ اہم سراغ لگ گیاہے جو کہ کیس کو اختتام تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔
آگے بھی پڑھیں : کراچی پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی، 38 دستی بم حملوں کاماسٹرمائنڈگرفتار
تفصیلات کے مطابق مقتولہ ماڈل نایاب کے گھر کے قریب سے مشکوک شخص کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی ہے ، مشکوک شخص کی ویڈیو کو نادرا اور فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیاہے ، مشتبہ شخص کی عمر 30 سے 35 برس بتائی جارہی ہے ۔مشکوک شخص کو صبح پانچ بج کر 26 منٹ پرگھر کے قریب دیکھا گیاہے ، پولیس نے مشکوک شخص کی ویڈیو ماڈل نایاب کے ہمسایوں سے حاصل کی گئی ہے ۔