21/Mar/2019
News Viewed 1972 times
ترکی کے صدر جب طیب اردوان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈن کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’یورپی رہنماؤں کو جیسنڈاآرڈن سے بہادری،قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔‘‘صدر اردوان نے 15مارچ کو ہونے والے کرائسٹ چرچ حملے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’بحیثیت لیڈر میں دہشتگردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہتا ہوں کہ دہشتگردی کا کسی بھی مزہب ،زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں ۔کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے زمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے لیے صدر اردوان نے لکھا کہ’’مغربی رہنماؤں کونیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈاآرڈن کی جسارت،قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔‘‘