28/Jan/2019
News Viewed 2188 times
ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا کہ صنوبر نام کی ایک چڑیا کے درخت سے ایک مرکب حاصل کیا گیا ہے جو کئی قسم کے کینسر میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ زرائع کے مطابق اس درخت کو انگریزی میں ’fir‘ کہا جاتا ہے جس سے حاصل ہونے والے مرکب کو دواؤں کے ساتھ استعمال کرنے سے کینسر میں کمی آسکتی ہے، امریکا کی ایک یونیورسٹی میں چینی صنوبر کے درخت میں’ کمپاؤنڈ 29‘ مرکب دریافت کیا ہے۔
Abies beshanzuensis زرائع کے مطابق کمپاؤنڈ 29 ایک پروٹین SHP2 کے روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ چھاتی،منہ،گیسٹرک،پھیپھڑے، لیور،جگر اور دیگر اقسام کی پریشانی میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین نے اب ایک نیا کمپاؤنڈ تیار کیا ہے جس کا نام کمپاؤنڈ 29 ہے یہ ایس ایچ پی ٹو پروٹین سے چپک جاتا ہے اور ایک مضبوط بونڈ بناتا ہے۔
زرائع کے مطابق جب کمپاؤنڈ 29 ایس ایچ پی ٹو پروٹین سے چپکتا ہے تو مزید ایس ایچ پی ٹو پروٹین کو اپنی چرف کھینچتا ہے لیکن اسے مزید طاقتور بنانے کی کوشش جاری ہے۔ اس کمپاؤنڈ کو مزید ادویات کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے،اس دریافت سے کئی قسم کے کینسر کے علاج کا پتہ چلا ہے۔