10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کراچی میں سردی کا اضافہ ہوگیا


پاکستان

13/Dec/2018

News Viewed 1508 times

کراچی میں سردی کا اضافہ ہوگیا

کراچی میں کوئٹہ کی طرح ٹھنڈ ہوگئی ہے اور سخت سرد ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں ہوا 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جب کے ہواؤں میں نمی کا تناسب57فیصد ہے، کراچی میں سردی کی شدت کی وجہ سے گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے اور گیس کی کمی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ CNG بند ہو نے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور CNG بند ہوئے آج پانچواں دن ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آنے والے دو سے تین دنوں کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سے کچھ علاقوں پر دھند کا امکان ہے، پیشن گوئی کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور راول پنڈی کے ساتھ ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی اور موسم خشک رہے گا۔ 

مزید بھی پڑھیں: کراچی کے ٹرانپوٹرز کا بسیس چلانے سے انکار کیوں؟


خانیوال، چیچہ وطنی کے شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں صبح ہی سے بہت زیادہ دھند ہونے کی وجہ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا اور حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں