05/Nov/2018
News Viewed 3204 times
زندہ خلیوں کو عام لینس کے ساتھ ملا کر آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کے زخم مندمل ہو سکتے ہیں۔اس کام کا عملی مظاہرہ اکوئینز یونیورسٹی نے کیا۔ ماہرین زندہ خلیات کی مدد سے آنکھوں کے زخم دور کرنے کی کوشش میں ہیں۔سائینسدانوں نے زخموں کو مندمل کرنے والے کانیٹکٹ لینس بھی تیار کئے ہیں۔ان لینزز کو پروفیسر ڈیمین ہارکن جو کہ کوئینز یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں نے تیار کیا ہے۔اس لینز کو سفیدی والے حصے والا لینز کہنا زیادہ بہتر ہو گا کیونکہ آنکھ کے اوپر سفید جھلی باریک پردے کی طرح ہوتی ہے اور اس کے نیچے خاص خلیے ہوتے ہیں جن کو مسنکیمل اسٹرومل کہتے ہیں۔یہ خلیے زخم مندمل کرتے ہیں۔
مزید پڑ ھیں :چمکتے حرفوں والی دنیا کی انوکھی کتاب
ماہرین کہہ رہے ہیں کہ جلد فنڈز ملتے ہی ان لینزز کا انسانوں پر تجربہ کیا جائے گا اور آنے والے وقت میں یہ لینزز عام استعمال ہوں گے جو کہ سائینس اور ٹیکنالوجی کی بڑی ترقی ہو گی۔