28/Dec/2018
News Viewed 1959 times
حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا۔
اب یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی جب کہ اہم فیصلے بھی کیے گئے, کابینہ اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، اس میں ایف آئی اے نے ہوشربا انکشافات کیے اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہےکہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے, وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد میں سے کوئی بھی پاکستان سے باہر نہیں جاسکے گا، ای سی ایل میں کس کس کا نام ہے 2 دن میں پتہ چل جائے گا۔