30/Apr/2019
News Viewed 2026 times
خیبر پختو نخوا کے ضلع مھمند میں دریائے سوات پر مھمند ڈیم کی بنیاد 2 مئی کو رکھا جائے گا۔
عمران خان 800 میگاواٹ کے اس بہت بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیڑ فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ 2 مئی کو وزیر اعظم مھمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے والے افراد کا خصوصی طور پر بہت شکریہ اداس کیا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے چین کے میگا واٹ منصوبے پر نکات پیش کردیے
یاد رہے کہ دریائے سوات پر 5km منڈاہیڈ ورکس کے مقام پر مھمند ڈیم تعمیر ہو گا، 800MW کا یہ منصوبہ 6 سال میں مکمل ہونے کی اومید ہے اور ڈیم کی تعمیر پر 2.6 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے۔
ڈیم کی تعمیر کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے ایک ڈیم فنڈز بھی قائم کیا تھا جس میں انھوں نے عوام سے فنڈز جمع کروانے کی اپیل کی تھی۔
Prime Minister Imran Khan to perform the ground-breaking of Mohmand Dam on 2nd May 2019 insh'ALLAH #WaterForLife #Dams #PakistanZindabad Special thanks to all the Donars who are contributing for this great cause Masha'ALLAH #Prayers
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 30, 2019