10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پی آئی اے کا فضا ئی میز بانوں کو ہر ماہ5پونڈ وزن کم کر نیکاحکم


پاکستان

02/Jan/2019

News Viewed 1735 times

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے حکام نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کا حکم دے دیا۔ پی آئی اے کے سرکلر کے مطابق مقررہ حد سے 30 پونڈ اضافی وزن کی صورت میں ہر فضائی میزبان کو ہر ماہ 5 پونڈ وزن گھٹانا ہو گا اضافی وزن والے فضائی میزبان جولائی تک اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کریں، جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پنجا ب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں


پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5 فٹ 5 انچ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ اگر سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں