18/Apr/2019
News Viewed 2150 times
سری لنکا نے 2019ورلڈ کپ میں کرکٹ ٹیم سے اپنے فاسٹ باؤلر لاستھ ملینگا کی قیادت ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔
چئیرمین سلیکٹر سانتھا ڈی مین کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو انگلینڈ اور ویلز میں ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کو ایک ساتھ رکھ سکے اور ان کی بہتر قیادت کر سکے۔ان کا کہنا تھا ابھی ٹیم کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور اگر ان حالاتوں میں ٹیم کو بہتر نہ کیا گیا تو ورلڈ کپ میں ہمارے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
مزید جانیں:ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ پر شاہینوں کا خوف طاری
ان کا کہنا تھا ملینگا ٹیم کی قیادت ٹھیک کر رہے تھے مگر ان کا رویہ کھلاڑیوں کے ساتھ عجیب تھا جس کی وجہ سے انہیں ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا ہے۔سلیکٹر ز نے ملینگا کو ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر ٹیم کے بہترین کھلاڑی کرونارتنے کو ٹیم کی قیادت کے لیے تصور کیا ہے۔ورلڈکپ میں بہترین قیادت کے لیے انہیں ایسا کرنا پڑا ۔
ٹیم کے سابق کپتان اینجیلومیتھیوز بھی اس ٹیم کی قیادت کر سکتے مگر ان کے خلاف بھی ایسی باتیں ہیں کہ سلیکٹرز نے انہیں قیادت دینے کی جگہ کرونارتنے کو قیادت کے لیے منتخب کیا ہے۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کے لیے پہلا میچ یکم جون کو انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔