18/Jan/2019
News Viewed 2051 times
بڑے بڑے ٹرک یاٹریلر زیادہ ترمرد حضرات ہی چلایا کرتے ہیں ، کیونکہ ٹرک یاٹریلر ڈرائیورزکو عماماََدور تک سفر کرنا پڑجاتا ہے۔جاپان کی ایک نوجوان لڑکی نے اس روئے کو بدلنے کا ٹھانا ہے۔جاپان سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کا نام را ئنوساساکی ہے اور اس کی عمر چوبیس سال ہے ۔یہ خوبصورت لڑکی اس بڑے ٹرک کو بڑی مہا رت کے ساتھ چلاتی ہے ،اس لڑکی نے اپنے حسن کا جادو سب پر کر رکھا ہے، اس کا حسن دیکھ کر لوگ بھی اسے سراہتے ہیں۔جاپان کی اس لڑکی کا خیال ہے کہ دوسری لڑکیوں کو بھی اس شعبہ میں کام کرنا چاہیے۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: کو لمبیا کے پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں بم دھماکہ
جاپان کی یہ لڑکی جس کا نام را ئنوساساکی ہے جاپان کے علاقے کوچی میں رہتی ہے۔ را ئنوساساکی کے والد شدید بیمار ہوگئے تھے جس کے بعد را ئنوساساکی نے دور دور تک اکیلے ٹرک چلانے میں اپنے والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ اکیس سال کی عمر میں را ئنوساساکی نے پڑھائی چھوڑ دی اور اپنے والد کی مدد کیلئے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ کو سنبھال لیا۔