12/Jul/2021
News Viewed 975 times
میرانشاہ (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذریعے امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آگے بھی پڑھیں: کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹر جنگ کا میدان بن گیا
جیونیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی طالبات کا پرچہ ہو رہا تھا، گورنمنٹ ہائی سکول پر دستی بم حملے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے حیدرخیل کے ایک سرکاری سکول کے اوپر بنے سکیورٹی کے خالی مورچے میں بارودی مواد سے دھماکہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے باریک بینی کے ساتھ حقائق جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے۔