10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستا ن نے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ ڈرون حملے کا بھارتی الزام مسترد کردیا


انٹر نیشنل

30/Jun/2021

News Viewed 1401 times

پاکستا ن نے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ ڈرون حملے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پاکستان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدر ی نے پاکستا ن پر لگائے گئے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ ڈرون حملے کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔

بھارت اب سری لنکا کے نقشے قدم پر چلے گا

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستا ن پر ڈرون حملے کاالزام من گھڑت ہے،بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کی ایک اور مثال ہے،پاکستان پر الزام تراشی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کا بھارتی وطیرہ ہے۔

متعلقہ خبریں