10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ہندو لڑکیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دیا بیان


انٹر نیشنل

25/Mar/2019

News Viewed 1975 times

 ہندو لڑکیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دیا بیان

وزیراعظم عمران خان کے نوٹس پر پنجاب اور سندھ کی پولیس نے سندھ کے علاقے ڈہرکی میں چھاپہ مارا اور 4افراد کو گرفتار کر لیا ان سے رابطے میں مشکوک لوگوں کی گرفتاری جاری ہے۔ڈہرکی سے مبینہ طور پر اغوا ء ہونے والی 2ہندو لڑکیوں پر وزیراعظم نے نوٹس لیا اور کاروائی کا حکم دیا پنجاب اور سندھ کی پولیس نے خان پور میں کاروائی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا اغوا ء کا پرچہ ڈہرکی تھانے میں کروایا گیا جبکہ 22مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کر لیا۔

مزید پڑھیئے: جاپان کا اپنے لوگوں کیلئے ایک حیران کن ریلوے اسٹیشن


پولیس نے نکاح خواہ قاری بشیر سمیت 4افراد کو گرفتار کیا جن میں موجود گواہ حسن گل کے خلاف تھانے میں موبائل چوری کا پرچہ بھی درج کیا گیا ہے۔ملزمان سے رابطہ رکھنے والوں میں سے مشکوک لوگوں کی گرفتاری جاری کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور ایس ایس پی نے لڑکیوں کے والدین سے ملاقات کی اور لڑکیوں کو جلد بازیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں