10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

دہشت گردوں کا بڑ ے پیمانے پر تبا ہی کا منصوبہ تھا


پاکستان

17/Nov/2018

News Viewed 1671 times

دہشت گردوں کا بڑ ے پیمانے پر تبا ہی کا منصوبہ تھا

دہشت گردوں کا بڑ ے پیمانے پر تبا ہی کا منصوبہ تھا قائد آباد کے علاقے میں بم دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ تھا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ناکارہ بنائے گئے ٹفن میں بنے دیسی ساختہ بم کا وزن 2 کلو گرام تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا منصوبہ تھا کہ پہلے چھوٹا دھماکا کیا جائے کراچی کے علاقے قائد آباد میں رات گئے ڈی سی آفس کے سامنے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ، شاہدآفریدی


دھماکے کی تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں کہ دھماکے کا ہدف کون تھا۔ تفتیشی ٹیمیں آج ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کریں گی۔ رات گئے جائے وقوعہ سے کپڑوں کے نمونے اور دیگر شواہد جمع کئے گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں