10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاک فوج کی طرف سے ایک اور امن کا پیغام


پاکستان

06/Mar/2019

News Viewed 2129 times

پاک فوج کی طرف سے ایک اور امن کا پیغام

جماعت الدعوتہ اور انسانیت پر پابندی لگا دی گئی ،اس پابندی کا فیصلہ جنوری میں ہوا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا تھا۔زرائع کے مطابق کا لعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کسی قسم کے دباؤ میں آکر نہیں بلکہ پاکستان کے لئے کیا۔زرائع کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 26 سے28فروری تک کافی تناؤ رہے۔بھارتی ائیر فورس نے 26فروری کوہماری فضائی حدود کراس کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پاکستان نے کاروائی کی اور بھارت کے دو طیاروں کو زمین کی دھول چٹا دی۔ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا اور بعد میں آزاد بھی کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاٹ لائن پر ایک دوسرے سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ پاکستان ایسا بلکل نہیں چاہتا کہ دونوں خطوں کا امن متاثر ہو اور اگر بھارتی افواج نے امن کو متاثر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا جواب دینا اچھی طرح سے جانتی ہے۔

اب زرا یہ بھی پڑھیں: ہندوستان نے کراچی اور بہاولپور کوبڑا نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی


زرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے ڈوزیئر ملا ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہے، ڈوزیئر کی تحقیقات کو دیکھا جا رہا ہے اور جو کوئی اس میں ملوث ہو گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں