23/Nov/2024
News Viewed 30 times
کراچی کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریسٹورینٹس اور کاروباری اداروں کو عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق، اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ میئر کراچی، مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ بلدیہ کے میونسپل انسپکٹرز قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین ہوٹلوں کو عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر نوٹس جاری کر چکے ہیں، اور تین دن کے اندر مسئلہ حل نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔