02/Apr/2019
News Viewed 1968 times
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اب فٹ ہیں اور ورلڈ کپ کے لیے بھی تیار ہیں مکی آرتھر دو روز میں سلیکشن کمیٹی سے گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ آسٹر یلیا کا دورہ نہایت بدکار رہا مگر اس میں ہمیں کھلاڑیوں کی صلاحیت کا اندازہ ہو گیا ہے اور اب ان کو ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنا مشکل کام نہیں ہے بلکہ ابھی بھی سینئر کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو 11میچ کھیلنے کو ملیں گے جن میں اچھی کارکردگی دکھائی جائے گی اور انگلینڈ میں بھرپور محنت کے ساتھ تیاری کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکا م ہوگئی
جو کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے ہیں ان کی فٹنس کو مد نظر رکھا جائے گا اور ورلڈ کپ کے لیے فٹنس ٹیسٹ ایک اہم سمجھوتہ قرار دیا گیا ہے اگر کوئی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہا تو اسے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14اپریل کو کیا جائے گا۔
عمر اکمل کی لاپرواہی پر انہوں نے کہا کہ عمر اکمل ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کا رویہ بھی پہلے کی نسبت اچھا رہا ہے مگر انکی دبئی میں کی گئی حرکت پر ان سے ابھی تک کوئی جواب طلب نہیں کیا گیا تاہم اس پر بھی بات کی جائے گی مگر ٹیم کے پرانے کھلاڑی اگر ٹیم میں نہیں رہے گے تو ٹیم آگے بڑھنے سے
ناقص رہے گی