10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ایسا بستر نما لباس جسے پہن کر سویا بھی جا سکتا ہے


انٹر نیشنل

21/Dec/2018

News Viewed 2108 times

لباس میں تکیہ موجود ہے اور دبیز ہونے کی وجہ سے بیٹھے بیٹھے بھی نیند لی جاسکتی ہے۔

برطانوی کمپنی نے ایسا بستر نما انوکھا لباس تیار کیا ہے جسے آپ پہن کر سو بھی سکتے ہیں جو آپ کو مکمل بستر کا احساس دلائے گا یہ آرام دہ لباس عوام کو بیٹھے بیٹھے سونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے برطانوی باشندے شدید محنت کرتے ہیں اور نیند کی کمی سے ان کی طبیعت مزید متاثر ہوسکتی ہے اور اسی لیے محدود تعداد میں سُو ویٹ نامی یہ لباس تیار کیا گیا ہے جو تھکان اور نیند کی کمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:جیمزمیٹس کا عہد ے سے مستعفی ہو نے کا اعلان


اس انوکھے لباس کا کالر بڑا اور دبیز ہے جو کسی بھی وقت قیلولہ اور آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے جب کہ لباس کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ شدید سردی سے بھی بچاتا ہے اور سفید رنگ مزاج کو پرسکون بناتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں