10/Apr/2019
News Viewed 1925 times
بھارتی اداکارہ سونم کپور نے فواد خان کی اداکاریکے بارے میں کہا کہ وہ ان سے بہت متاثر ہیں اور چاہتی ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا ایک اور موقع ملے۔
بھارتی اداکاروں نے پاکستانی اداکاروں تعریفیں شروع کردی ہیں جبکہ مودی سرکار نے پلوامہ حلمے کے بعد پاکستانی اداکاروں کو بھارت میں کام کرنے اجازت نہ دی مگر بھرتی اداکاروں کے دل سے ان کے لیے محبت نہ نکال پائے ۔بھارتی اداکارہ سونم کپورنے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے ان کا کہنا تھا کہ 2014میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے میں بہت اچھا لگا ۔اس سال ان کی فلم ’’خوبصورت‘‘ رلیز ہوئی تھی جس میں فواد خان اہم کردار ادا کر رہے تھے اور ان کی اچھی اداکری کی وجہ سے سونم نے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔
مزید جانیں:بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی ڈرامہ سیریلز کی مداح
بھارتی اداکار آج کل پاکستانی اداکاروں کی بہت تعریف کر رہیں بے شک پاکستانی اداکار اس قبل ہیں اور ان کی اداکاری میں بہت کارکردگی ہے جس کی وجہ سے ان کو سراہا جا رہا ہے ۔ابھی چند روز پہلے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئی ہوں اپنی نئی فلم ’’کلنک‘‘ میں اعلیٰ کردار بنھانے کے لیے صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔