28/Dec/2018
News Viewed 1967 times
دل کے بعض مریضوں کی پل پل بدلتی جسمانی کیفیات اور دل کے دھڑکن پر نظر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ معمولی غفلت دل کے جان لیوا دورے اور فالج وغیرہ کی وجہ بن سکتی ہے۔
آگے بھی پڑھیں: ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے والی غزائیں
کیمبرج یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور کیمبرج سائنس پارک کے ماہرینِ قلب نے مشترکہ طور پرہارٹ ویئر نامی ایک سینسر بنایا ہے جو دل کی بے ترتیب اور خطرناک دھڑکن کو نوٹ کرتا ہے اور اس کی پشت پر مصنوعی ذہانت موجود ہے جو ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس سے وابستہ ہے, سینے پر پہنے جانے والے اس ہلکے پھلکے اور کم خرچ آلے کو ڈاکٹر امین شکور، پروفیسر رابرٹو کیپولہ اور جیمز چارلس نے ڈیزائن کیا ہے اور اب اس آلے کو انسانوں پر آزمایا جارہا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وائرلیس آلہ ہے جس کی تفصیلات فون یا کسی اور آلے پر وصول کی جاتی ہیں, ہارٹ ویئر میں درستی کی شرح 95 فیصد ہے۔ یہ ای سی جی کے علاوہ آکسیجن کی مقدار، نبض، درجہ حرارت اور دیگر جسمانی کیفیات بھی نوٹ کرتا رہتا ہے اور مکمل طور پر واٹر پروف ہے۔