19/Jul/2021
News Viewed 1063 times
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو(نیب ) نے مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما اور سابق وزیراخزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن کانیاکیس کھول دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے اکاو¿نٹ میں چار ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن پرانکوائری شروع کردی گئی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران چار ارب کی آمدن ہوئی۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو ایل این جی ریفرنس میں بھی نامز د کیا جاچکا ہے۔