05/Apr/2019
News Viewed 2549 times
پی ایس ایل کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے وہاب ریاض بھی ورلڈ کپ کے لیے کڑی محنت کر رہے ہیں۔
وہاب ریاض نے ورلڈ کپ کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور اس کے لیے محنت کر رہے ہیں مگر جن کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیا ہے ان میں وہاب ریاض کا نام شامل نہیں ہے البتہ وہ پھر بھی اس کوشش میں ہیں کہ انہیں ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملے ۔
مزید جانیں:عمر اکمل تنقید کے باوجود ورلڈ کپ کیلئے کوشاں
وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں اچھی کا رکردگی دکھائی انہوں نے باؤلنگ میں زیادہ اہم کردارادا کیا اور اپنی صلاحیت سے مداحوں کے دل جیت لیے مگر ابھی بھی ان کے ورلڈ کپ کھیلنے میں کوئی اہم بات نظر نہیں آرہی ہے۔سلیکشن کمیٹی نے ابھی تک انہیں فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب نہیں کیا البتہ انکی ٹریننگ جاری ہے اور وہاب بھی ورلڈ کپ کے لیے اپنے آپ کو پوری طرح تیار کر رہے ہیں۔